download (1)

وزیراعظم نواز شریف آج لواری ٹنل منصوبے کا افتتاح کریں گے

چترال (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جولائی۔2017ء) وزیراعظم نواز شریف آج لواری ٹنل منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ لواری ٹنل نوشہرہ، مردان، ملاکنڈ، چکدرہ، چترال شاہراہ پر تعمیر کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم 27ارب کی لاگت سے تعمیرکی گئی لواری ٹنل کا آج افتتاح کریں گے،جس کے بعد ٹنل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
منصوبے کے بڑی ٹنل کی لمبائی 8.5 کلومیٹر ہے۔ اس کے ساتھ 1.9 کلومیٹر دوسری ٹنل بھی تعمیر کی گئی ہے جبکہ ٹنل کے دونوں اطراف35 کلومیٹر رسائی سڑکوں کی تعمیر بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔لواری ٹنل چترال اور ملک کے تمام حصوں کے درمیان پورا سال مسلسل رابطہ مہیا کرنے کے علاوہ بالخصوص دیر اورچترال کے درمیان معاشی سرگرمیوں اورمسافروں کی آمدورفت میں روانی پیدا کرے گی۔یاد رہے کہ لواری ٹنل کی تعمیر پر2005 میں کام شروع کیا گیا تھا،لیکن گزشتہ کئی سالوں میں اس منصوبے پر کام جاری نہ رہ سکا۔