from-tehreek-e-insaf-to-na-insaf-e0df11d1b58892b9a80d6c37ffafc5f6

عوام افراتفری اور انتشار نہیں بلکہ ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں-شہبازشریف

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جولائی۔2017ء)پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستانی عوام افراتفری اور انتشار نہیں بلکہ ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں،سیاسی تماشا لگانے والوں کے عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں،ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی قیمت پر تماشا لگانے والوں کو قوم پر رحم کرنا چاہیے۔لاہورسے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ جھوٹ کو ہر قدم پر ندامت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور سچ ہر موقع پر سرخرو ہوا ہے۔
ان کاکہناتھاکہ اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے صرف جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی سیاست کر رہے ہیں،جھوٹ کے مصنوعی سہارے کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت ان کا مشن ہے اور اسے وہ ہر قیمت پرپورا کریں گے۔